Tuesday, August 19, 2014

آزادی مارچ آج شاہراہ دستور کی طرف جائے گا، عمران خان کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہمارا پرامن مارچ شاہراہ دستور کی طرف جائے گا اور اس مارچ کی قیادت وہ خود کریں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کا آزادی مارچ مکمل طور پر آئینی اور جمہوری ہے۔ آج کا دن ملک کے لئے بہت اہم ہے، آج ہمارا پرامن مارچ شاہراہ دستور کی طرف جائے گا اور اس مارچ کی قیادت وہ خود کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ خود ریڈزون جائیں گے اور کارکنان پر امن طریقے سے ان کے ساتھ چلیں گے، اسلام آباد پولیس کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ہم پر گولی چلائے گی یا نہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی پولیس ہم پر گولی نہیں چلائے گی جبکہ گلو بٹوں کو پیغام دیتے ہیں کہ اگر ہتھیار اٹھائے تو انہیں دنیا میں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

No comments:

Post a Comment